Thursday, April 18, 2024

جدیدٹیکنالوجی کےاستعمال سےجہاں آسانیاں پیدا ہوئیں وہیں مسائل کے بھی انبار لگ گئے

جدیدٹیکنالوجی کےاستعمال سےجہاں آسانیاں پیدا ہوئیں وہیں مسائل کے بھی انبار لگ گئے
June 1, 2016
کراچی(92نیوز)دور جدید میں  ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں بہت سی آسانیاں  پیدا ہوئیں وہیں والدین کو بچوں کی تربیت میں کچھ مسائل بھی پیدا ہوئے   ۔ تفصیلات کےمطابق موبائل ، کمپیوٹر اور سینکڑوں ٹی وی چینلز سے بچے ضرورت سے زیادہ مصروف ہیں  کراچی کے عباد اور عبداللہ کے والدین کو فکر ہے کہ نئے دور کی جدید ٹیکنالوجی کہیں بچوں کو ان کی تعلیم سے دور نہ لے جائے۔ عباد کے دادا کہتے ہیں کہ بچوں کی تربیت کی ذمہ داری والدین پر ہی ہے جس کے لئے کچھہ ضابطہ اخلاق بنانا ہوں گے جیسا کے پہلے ہوتا تھا۔ شفیق عالم فاروقی کہتے ہیں کے ٹیکنالوجی اچھی چیز ہے لیکن والدین کو چاہیے بچوں کودیں بے شک  سونے کا نوالہ دیکھیں شیر کی نظر سے ۔ لیکن دونوں پیڑیاں اس بات پر متفق ہیں کے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ معاشرتی اقدار سے ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔