Friday, May 3, 2024

جدید ہسپتالوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے  : ممنون حسین

جدید ہسپتالوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے  : ممنون حسین
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں نئے اور جدید ہسپتالوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے شہید ذولفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے صدر مملکت کو پمز کے زیر انتظام مجوزہ میڈیکل ٹاور کمپلکس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہئے صدر ممنون حسین نے میڈیکل ٹاور کمپلکس منصوبے کو سراہا اور کہا کہ تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔ صدر مملکت نے پمز ہسپتال کو دور حاضر کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراھیم اور سیکرٹری کیڈ خالد حنیف بھی موجود تھے۔