Saturday, April 20, 2024

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت انتہائی اہم ہے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت انتہائی اہم ہے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف
May 6, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایوب سٹیڈیم لاہور میں پاکستان آرمی کی جسمانی وحربی مقابلوں کی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ  جدید ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایوب اسٹیڈیم لاہور میں پاک آرمی کے کھلاڑیوں کے  درمیان 5 ویں  پیسز چیمئین شپ کا انعقاد ہوا۔ پاکستان آرمی کی جسمانی وحربی مقابلوں کی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پروگرام جدید سائنسی اصولوں کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی تربیت کے معیار کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کے لئے جسمانی فٹنس نہایت ضروری ہے۔ آرمی چیف نے شرکا کی تربیت کے معیار کو سراہا اور  جوانوں کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف نے مقابلے جیتنے والے فوجی جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ پانچ ویں چیمپئین شپ کی فاتح راولپنڈی کور کی ٹیم قرار پائی۔ کراچی کور کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں دوسری  پوزیشن حاصل کی ۔ پاک آرمی کے جسمانی و حربی مقابلوں میں 275 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔