Tuesday, May 14, 2024

جدید سازوں کی آمد سے قدیم روایتی ساز ’’ ستار ‘‘ زوال کا شکار

جدید سازوں کی آمد سے قدیم روایتی ساز ’’ ستار ‘‘ زوال کا شکار
February 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) جدید سازوں کی آمد سے قدیم روایتی ساز ’’ ستار ‘‘ زوال کا شکار ہو گیا۔ وہ بھی وقت تھا، جب روایتی اور قدیم ساز ستار کو موسیقی کی نگری میں نمایاں اہمیت حاصل تھی لیکن جدید سازوں کی آمد سے ستار زوال کا شکار ہو گیا۔ ستار کے معمار، مشکل سے دو چار، عزم و ہمت پھر بھی برقرار۔ ستار سازی میں ماہر کراچی کے ظفرعلی بھی ماضی کے دریچوں میں کھو جاتے ہیں۔ کہتے ہیں اپنے والد سے کام سیکھا۔ اٹھارہ تاروں کا ساز بنانے میں برماٹیک لکڑی، کدو، ڈانڈی، تبلی، تونبا اور اونٹ کی ہڈی استعمال کی جاتی ہے۔ ظفر علی کی انگلیاں قدیم فن کی امین ضرور ہیں لیکن چہرے پر مستقبل کو لاحق خطرے کا غم بھی نمایاں ہے۔ کراچی میں ظفر علی ستار سازی کے واحد ماہر ہیں، جن سے فنکار بھی اپنے سازوں کی مرمت کرواتے ہیں۔ ظفر علی اہم ساز پر مہارت رکھنے والے اپنے خاندان کے آخری چشم و چراغ ہیں، کیوںکہ نئی نسل ستار سازی کا یہ بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔