Monday, May 13, 2024

جدید دور میں بھی گاؤں دولت پور میں بیلوں کی مدد سے سرسوں کا تیل نکالنے کا طریقہ رائج

جدید دور میں بھی گاؤں دولت پور میں بیلوں کی مدد سے سرسوں کا تیل نکالنے کا طریقہ رائج
February 3, 2021

پنڈ دادن خان (92 نیوز) آج کے جدید دور میں بھی پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں دولت پور میں بیلوں کی مدد سے لکڑی اور پتھر سے تیار کردہ کوہلو سے سرسوں کا تیل نکالنے کا طریقہ رائج ہے۔

سرسبز سرسوں کے پیلے پیلے پھول ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں لیکن سرسوں کے بیجوں سے تیل نکالنے کا کام کہیں کہیں نظر آتا ہے۔

دور جدید میں جہاں ہر چیز مشینوں سے تیار کی  جاتی ہے وہاں  آج بھی پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں دولت پور میں لکڑی اور پتھروں سے تیار کردہ کوہلو سے تیل نکالنے کا طریقہ رائج ہے۔ پتھروں اور لکڑیوں کی سات تہوں سے بنائے گئے کوہلو کے ساتھ منسلک لکڑیوں میں بیل کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر جوت دیا جاتا ہے۔ جو مسلسل کئی گھنٹے چکر کاٹتا ہے جس سے کوہلو میں ڈالے گئے سرسوں کے بیچوں سے تیل نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔

دولت پور کے رہائشی دو بھائی سوندہ خان اور پاندا خان اس ثقافتی ورثہ کوزندہ رکھے ہوئے ہیں۔یہ خاندان  1970 سے یہ کام کر رہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے  کہ انھیں دونوں بھائیوں  پر فخر  ہیں کہ وہ  دور قدیم کی ایجاد اور ہماری ثقافت روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

کوہلو سے سرسوں کا تیل نکالنے سے  یہ ثابت  ہوتا ہے  کے یہاں کے لوگ اپنی ثقافت سے کس حد تک پیار کرتے ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔