Tuesday, May 21, 2024

جدید دور میں  بھی ریلوے کا نظام خاطرخواہ ترقی نہ کر سکا

جدید دور میں  بھی ریلوے کا نظام خاطرخواہ ترقی نہ کر سکا
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) قیام پاکستان سےلیکر اب تک ریلوے کےنظام نےکوئی خاطرخواہ ترقی نہیں کی، دنیاچاندپرچلی گئی لیکن ملک میں اب بھی  انگریز کےدور کانظام چل رہاہے، جدید دور  میں بھی وہی پرانےپھاٹک  اور وہی گھنٹی،رابطے کےلئے اب بھی مائیکروٹیلیفونک نظام  ہے۔ جدید دور ‏ ریلوے کا نظام کراچی ‏ ‏92 نیوز پاکستان ریلوے کا نظام اس جدید دور میں بھی پرانی طرز پرہی  چل رہا ہے رابطے کےلئےآج بھی مائیکرو ٹیلیفون نظام چل رہاہے ، سگنل خراب ہو جائےتو الیکٹریشن فالٹ چیک کرنےکےلئےگھومتاہی رہتاہے۔ جدید دور ‏ ریلوے کا نظام کراچی ‏ ‏92 نیوز   کوئی حادثہ ہوجائے یا کسی وجہ سے دوسری ٹرین کوروکناہوتو پٹری پر پٹاخہ رکھ دیاجاتاہے ، ٹرین گزرتی ہے توپٹاخہ پھٹتا ہے اور ڈرائیور ٹرین روک دیتا ہے۔ جدید دور ‏ ریلوے کا نظام کراچی ‏ ‏92 نیوز شہری کہتےہیں  ریلوےکے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ، پھاٹک پرلکھاہوتاہے کہ شکایت پھاٹک والے کےپاس درج کروائیں لیکن پھاٹک والےکےپاس نہ تو کتاب اورنہ کوئی رجسٹر۔ شہری کہتےہیں ریلوے کےنظام کو موجودہ تقاضوں سےہم آہنگ کرکےحادثات سےسےبچاجاسکتاہے۔