Thursday, March 28, 2024

جدید ترین اے ٹی آرایئرکرافٹ اور سکین ایگل ایریل سسٹم کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا

جدید ترین اے ٹی آرایئرکرافٹ اور سکین ایگل ایریل سسٹم کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا
August 31, 2016
کراچی(92نیوز)پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرے جدید اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والےسکین ایگل ایریل سسٹم کو شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرے جدید اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والےسکین ایگل ایریل سسٹم کو شامل کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ  اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید سسٹمز،آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہے۔یہ ائیر کرافٹ 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور سکین ایگل(یو اے وی) سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کا پیچیدہ میری ٹائم ماحول متقاضی ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ۔ نیول چیف نے بتایا کہ اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔