Sunday, May 12, 2024

جدید ترین ایلفاپی گائیڈڈ میزائل اور جنگی جہاز پی این ایس تغرل کل پاک بحریہ کے سپرد کیا جائیگا

جدید ترین ایلفاپی گائیڈڈ میزائل اور جنگی جہاز پی این ایس تغرل کل پاک بحریہ کے سپرد کیا جائیگا
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک چین لازوال دوستی کا شاہکار جدید ترین ایلفاپی گائیڈڈ میزائل اور ایئر ڈیفنس سے لیس بحری جنگی جہاز پی این ایس تغرل کل پاکستان کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے چینی ساختہ جنگی جہاز کی کمشننگ تقریب میں پاک بحریہ اور سفارتی حکام شرکت کریں گے۔ جنگی جہاز فریگیٹ جدید ریڈارز، خودکار ٹیکنالوجی، کمیونی کیشن، سونارز، سینسرز رکھتا ہے۔

چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی، ہوڈونگ زنگوا شپ یارڈ نے جہاز کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سٹیلتھ صلاحیت کا حامل فریگیٹ جدید ریڈارز، خودکار ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن، سونارز، سینسرز رکھتا ہے۔ فریگیٹ 4 ہزار ٹن وزنی، 165 افراد کے عملے، 27 ناٹ رفتار، ہیلی لینڈنگ اور ہینگر کا حامل ہے۔ جہاز پر عمودی لانچنگ نظام دشمن طیاروں، آبدوزوں، بحری جہازوں، زمینی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان اور چین کے مابین چار 054 ایلفاء پی فریگیٹس کی خریداری کا معاہدہ 2017ء میں ہوا تھا۔ پاک بحریہ میں چینی ساختہ جدید ترین فریگیٹس، برطانوی ساختہ ٹائپ 21 ڈسٹرائرز کی جگہ لیں گے۔