Sunday, September 8, 2024

جدہ میں امریکی قونصل پر خودکش حملہ کرنیوالا شخص پاکستانی تھا: سعودی عرب

جدہ میں امریکی قونصل پر خودکش حملہ کرنیوالا شخص پاکستانی تھا: سعودی عرب
July 5, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جدہ میں امریکی قونصل خانے پرکئے جانے والے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ آور ایک پاکستانی تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جدہ میں خودکش حملہ کرنے والا شخص پاکستانی تھا۔ سعودی وزارت داخلہ نے یہ بات اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں کہی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عبد اللہ گلزار خان نامی پاکستانی شخص بارہ سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبد اللہ گلزار خان جدہ میں ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا ملک نہیں ہوتا تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال حملہ آور کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ معاملے پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔