Friday, May 3, 2024

جدہ ، طیارے کے پہیے میں خرابی کی وجہ سے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جدہ ، طیارے کے پہیے میں خرابی کی وجہ سے مسافر طیارے کی ہنگامی  لینڈنگ
May 22, 2018
ریاض (92 نیوز) جدہ ایئرپورٹ پر طیارے کے پہیے میں خرابی کی وجہ سے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایئر بس اے 380 نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب اس کے اگلے پہیے میں اچانک خرابی پیدا ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران اگلے پہیے سے آگ نکلنے لگ گئی تاہم پائلٹ نے مہارت سے طیارہ اتار لیا جبکہ اس دوران طیارے میں سوار ایک سو اکیاون افراد محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق ستر مسافروں کو ائیرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے طبی امداددی جبکہ چارمسافروں کواسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔