Friday, April 26, 2024

جدہ: شدید بارش کے بعد منچلوں نے ندی کا منظر پیش کرتی سڑک پر خوب مستی کی

جدہ: شدید بارش کے بعد منچلوں نے ندی کا منظر پیش کرتی سڑک پر خوب مستی کی
November 22, 2017

 ریاض (92 نیوز) شدید بارشوں کے باعث سعودی عرب کے مختلف شہروں میں معمولات زندگی تو بری طرح متاثر ہو ہی چکے ہیں تاہم منچلے بھی سڑکوں پر کھڑے پانی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
جدہ میں بھی منچلوں نے شدید بارش کی وجہ سے ندی کا منظر پیش کرتی ایک سڑک پر خوب مستی کی۔ منچلوں نے ایک گاڑی کے پیچھے رسی باندھ کر واٹر سکائنگ کا مظاہرہ کر کے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔
ادھر شدید بارشوں کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقے ابھی تک بارشوں کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی جبکہ کار سوار لوگ گاڑیوں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر امداد کے منتظر دکھائی دیئے۔
مکہ مکرمہ، جده، اورتبوک سمیت کئی علاقوں میں بارشوں نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔ کئی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا گیا جبکہ حکام نے شہریوں کو نشیبی وادیوں میں جانے سے منع کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔