Friday, May 17, 2024

جدوجہد آزادی کی لازوال تصویری اور ڈیجیٹل کہانیاں نیشنل ہسٹری میوزیم اپنے اندر سموئے ہوئے ہے

جدوجہد آزادی کی لازوال تصویری اور ڈیجیٹل کہانیاں نیشنل ہسٹری میوزیم اپنے اندر سموئے ہوئے ہے
March 23, 2021

لاہور (92 نیوز) زندہ قومیں اپنے شہیدوں سے وابستہ یادگاریں سنبھال کر رکھتی ہیں۔ جدوجہد آزادی کی ایسی ہی لازوال تصویری اور ڈیجیٹل کہانیاں نیشنل ہسٹری میوزیم اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

میوزیم  کی ڈیجیٹل دیواریں  بے سروسامان، رنج والم اوردکھ و تکالیف کے ساتھ کی جانے والی ہجرت کی کہانی بتاتی ہیں۔ اسکی دیواروں پر تاریخ ساز سیاسی فیصلے نقش ہیں اور  ٹرین میں ہجرت کا سفر تھری ڈی ٹیکنالوجی سے  دکھایا جاتا ہے کہ دیکھنے والے اُسی دور میں پہنچ جاتے ہیں۔

میوزیم میں گاندھی جناح خطوط، پاکستان آرمی کی یادگاریں، پہلا پاکستانی پاسپورٹ اور نئے پاکستان کے بے سروسامانی کے ٹوٹے پھوٹے دفاتر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ میوزیم میں جدوجہد آزادی ہیروز کی تصاویر کیساتھ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتا ہال بھی موجود ہے۔

قیام پاکستان  کے لیے ہمارے بزرگوں نے جو جدوجہد اور قربانیاں پیشں کی ۔ نیشنل ہسٹری میوزیم ان سب کی بہترین انداز میں عکاسی کرتا ہے۔