Thursday, April 25, 2024

ججوں کا تقرر، پارلیمانی کمیٹی کی قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری

ججوں کا تقرر، پارلیمانی کمیٹی کی قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی کسی بھی شخص کو سمن/ مدعو یا انٹرویو کر سکے گی۔ جس امیدوارکی تقرری بطور جج زیر غور ہوگی اس کا بھی انٹرویو کیا جاسکے گا۔ اگر نامزد امیدوار جج انٹرویو کیلئے دستیاب نہیں ہوگا تو اس کی نامزدگی مسترد تصور ہوگی۔ نئے رولز میں مسترد شدہ کیسز کے بارے میں بھی طریقہ کار فراہم کر دیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری کیلئے نامزد امیدوار کو انٹرویو کیلئے بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔