Thursday, March 28, 2024

ججزکسی سے کم عاشق رسولؐ نہیں،ناموس رسالتؐ پرشہید ہونے کوتیارہیں،چیف ‏جسٹس پاکستان

ججزکسی سے کم عاشق رسولؐ نہیں،ناموس رسالتؐ پرشہید ہونے کوتیارہیں،چیف ‏جسٹس پاکستان
November 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ججز کسی سے کم عاشق رسول ؐ نہیں ، ناموس رسالت ؐ پر شہید ہونے کو بھی تیار ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےکہا کہ آسیہ بی بی کےکیس کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولؐ نہیں ،  کئی ججز بینچ میں بیٹھے درود شریف پڑھتے رہتے ہیں، ناموس رسالتؐ پر شہید ہونے کیلئے بھی تیار ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےکیس کی سماعت کے دوران  کہا  محمدؐ کے بغیر مسلمانوں کے ایمان کی تکمیل نہیں ہوسکتی، رسولؐ کی توہین کسی کیلئے قابل برداشت نہیں، ناموس رسالتؐ کا کیس نہ بنتا ہو تو سزا کیسے دیں؟ ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس کے فیصلے میں دین کا سارا ذکر کیا، فیصلے کا آغاز کلمے سے کیا گیا، صرف مسلمانوں کے قاضی نہیں، ہرپاکستانی شہری کے قاضی ہیں، انہیں نہیں معلوم باہر حالات کیا ہیں؟ ۔