Thursday, September 19, 2024

ججز کے کنڈکٹ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوسکتی،قانون دان احسن بھون

ججز کے کنڈکٹ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوسکتی،قانون دان احسن بھون
February 20, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  معروف قانون دان احسن بھون نے کہا ہے کہ ججز کے کنڈکٹ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو سکتی ، چیف جسٹس نے جو کہاہے  درست کہا ہے ۔

احسن بھون نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین تمام اداروں سے بڑھ کر ہے ، اس کے دفاع کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کرنا ہوں گے ۔

معروف قانون دان آفتاب باجوہ نے  گزشتہ روز وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم کا  پارلیمنٹ سے خطاب کھلم کھلا توہین عدالت ہے ۔