Sunday, May 19, 2024

ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور
May 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ججز کے خلاف ریفرنسز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ پارلیمان کے ایوان بالا میں حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردا پیش کرنے کی اجازت مانگی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں اجازت دے دی۔ حکومتی ارکان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے پر ایوان تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ریفرنس عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے، ایوان عدلیہ کے معزز ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس سے قبل اجلاس میں حکومت کی جانب سے فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے بل بھی اپوزیشن کی مخالفت کے باعث موخر کر دیئے گئے جس پر حکومتی ارکان نے احتجج کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے حکومتی ریفرنسزکیخلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ قرار داد پرشاہد خاقان عباسی، نوید قمر سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے دستخط موجود ہیں۔ حکومت اور اپوییشن ارکان کے احتجاج کے باعث دونوں ایوانوں کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دئیے گئے۔