Friday, April 26, 2024

ججز کی خالی آسامیاں پر کر دی جائیں تو زیرالتوا مقدمات ختم ہوجائینگے ، چیف جسٹس

ججز کی خالی آسامیاں پر کر دی جائیں تو زیرالتوا مقدمات ختم ہوجائینگے ، چیف جسٹس
March 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ججز کی آسامیاں پرکردی جائیں توزیرالتوا مقدمات ایک دو سال میں ختم ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے زیر التوا مقدمات نمٹانے کا حل بتا دیا۔ دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اہم ریمارکس دئیے اور کہا کہ پاکستان کی آبادی 21 سے 22 کروڑ ہے لیکن جج  صرف 3 ہزار ہیں۔ عدالتوں میں 25 فیصد ججز کی آسامیاں پر کردی جائیں تو زیرالتوا مقدمات ایک سے 2 سال میں ختم ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کا موازنہ امریکہ کی سپریم کورٹ سے بھی کیا اور ریمارکس دئیے کہ ایک سال میں سپریم کورٹ نے 26 ہزار مقدمات نمٹائے جبکہ اسی دوران امریکی سپریم کورٹ صرف 80 سے 90 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں اب زیرالتوا مقدمات کی تعداد 19 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ ایک سال میں 31 لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ زیرالتواء مقدمات کی قصور وار عدالتیں نہیں کوئی اور ہے۔ ججز کی کمی کے باوجود زیرالتوا مقدمات نمٹانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔