Tuesday, April 23, 2024

ججز کی جاسوسی سنگین معاملہ، جے آئی ٹی بنائی جائے، بلاول بھٹو

ججز کی جاسوسی سنگین معاملہ، جے آئی ٹی بنائی جائے، بلاول بھٹو
June 20, 2020
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے جسٹس فائز عیسیٰ کی وزراء سے متعلق تفصیلات اور ججز کی جاسوسی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی میڈیا سے گفتگو میں کہتے ہیں ججز کی جاسوسی بہت سنجیدہ معاملہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے، بجٹ دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہمیں کورونا سے کوئی خطرہ نہیں، وفاق کہتا ہے کورونا کا مقابلہ صوبے کریں اور پھر پیسے بھی کاٹ لیتے ہیں، بجٹ میں ٹڈیوں کا مسئلہ بھی نظرانداز کرنے کا شکوہ کر ڈالا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے، شہباز شریف صحت یاب ہوجائیں گے تو اے پی سی بلائیں گے۔ کیسز کو استعمال کرکے پریشر ڈالنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا۔ بدنیتی سے کرپشن کیسز بنائے جائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ پی ایف سی کو آئینی تحفظ ملے، صوبائی فنانس کمیشن کو آئینی تحفظ ملنا چاہیے۔ ہر ڈسڑکٹ ڈویژن کو اس کا حق ملنا چاہیئے، ناانصافی اوپر سے شروع ہوکر نیچے تک ہوتی ہے۔ جب این ایف سی پورا نہیں ملتا تو پی ایف سی کیسے تقسیم ہوگا۔