Friday, April 19, 2024

  ججز نظر بندی کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

   ججز نظر بندی کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی
June 26, 2015
    اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکلاء نے ان کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی ،جس کی بنا پر عدالت نے  پرویز مشرف کو ایک دن حاضری سے استثنٰی دیدیا۔ دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی طبعیت اچانک  خراب ہونے کی وجہ سے گواہوں پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا گیا ہے،عدالت نے آئندہ  سماعت پر گواہوں کو طلبی کےسمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت  چوبیس  جولائی تک ملتوی کردی۔