Thursday, May 9, 2024

ججز، عملے اور وکلا کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

ججز، عملے اور وکلا کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
December 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ججز، عملے اور وکلا کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرتی اقدار جانے بغیر اصلاحات غیر مؤثر رہتی ہیں۔ قبائلی اضلاع میں بہترین ججز، وکلا اور عملہ بھیجے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس بولے دہشتگردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ سیاسی اور مذہبی کاموں کیلئے دہشت گردی کا استعمال ہوتا رہا۔ سپریم کورٹ دہشت گرد سے متعلق فیصلہ دے چکی۔

ان کا کہنا تھا علمی تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں۔ میں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو کہا کہ ان علاقوں میں بہترین ججز اور وکیل اور عملہ بھیجا جائے۔ مجھے ہائی کورٹ پشاور کے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کا سسٹم تیز نہیں ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ ماڈل کورٹ کے ججز بھیجے جائیں۔