Tuesday, April 23, 2024

جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد مریم نواز کی عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری

جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد مریم نواز کی عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری
July 10, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری  شروع کر دی ،عدالت میں بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے پرغور سمتی قریبی ساتھیوں سے  بھی مشاورت شروع کر دی ۔  ذرائع کے مطابق ن لیگ کےاندر ایک بڑا گروپ مزاحمتی سیاست کا مخالف ہے تو وہیں بلاول بھٹو سمیت کئی پی پی رہنما بھی اس حق میں نہیں ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے کے بعد  مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی پلاننگ کرلی ہے ۔ مریم نواز کےقریبی حلقے ایک مرتبہ پھر جج کی مبینہ ویڈیو کے کچھ حصوں کو چلا کر عدلیہ کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے مشورے دینے لگے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی اپیل پرمریم نواز کے عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپورعوامی طاقت کےساتھ جانے پر غور کیا جارہا ہے ، اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی جانب سے اداروں کو دھمکیاں دینے کے بعد عدالت میں بھرپور طریقے سے جانے کے لیے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور انکے ساتھی ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک میں انارکی پیدا ہو اور اسی ضمن میں مریم نواز کے قریبی ساتھیوں نے پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے بھی  شروع کردیے ہیں تاکہ ماحول کو اس قدر خراب کیا جائے کہ احتساب کا عمل رکنے کے ساتھ ساتھ حکومت بھی چلی جائے۔ دوسری جانب  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت مریم کے اپنے قانونی مشیر اور بعض حلقے اس کے خلاف ہیں۔