Wednesday, April 24, 2024

جج کو کرسی مارکر زخمی کرنیوالے وکیل کو ساڑھے 18سال قید کی سزا

جج کو کرسی مارکر زخمی کرنیوالے وکیل کو ساڑھے 18سال قید کی سزا
May 23, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) جڑانوالہ میں جج کو کرسی مارکر زخمی کرنیوالے وکیل کو ساڑھے 18سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عمران کو مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم  دیا۔ مجرم ایڈووکیٹ عمران نے  25 اپریل کو  عدالت کے اندر جج کو کرسی مار کر زخمی کیا تھا۔ فیصلے کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد نے انسداد دہشتگردی عدالت کا گھیراؤ کر لیا اور کا گیٹ توڑنے کی کوشش بھی کی۔