Saturday, May 18, 2024

جج چھٹی پر ہیں !!! ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع، خواتین پولیس اہلکار بھی فیشن کے بخار میں مبتلا

جج چھٹی پر ہیں !!! ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع، خواتین پولیس اہلکار بھی فیشن کے بخار میں مبتلا
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایان علی نے عدالت میں آج پیشی پر آنے سے قبل اپنی سکیورٹی بڑھانے کی فرمائش کی جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ماڈل کو بکتربند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کی درخواست پر فوری عمل کیا گیا جس پر وہ آج بکتر بند گاڑی پر عدالت جلوہ گر ہوئیں۔ آج پھر جب ایان علی عدالت میں حاضر ہوئیں تو انہوں نے ہڈ زیب تن کیا ہوا گیا، ماڈلنگ کا رنگ ایسا چڑھا کہ سکیورٹی پر مامور خواتین پولیس اہلکار بھی فیشن کے طوفان میں بہہ گئیں۔ چہرے پر بڑے چشمے اور سنہری بال یہ رنگ ہے ماڈل ایان علی کا جو سکیورٹی پر مامور خاتون اہلکار کو بھی رنگ گیا مگر ایان علی جب عدالت میں پیش ہوئیں تو معلوم ہوا کہ جج چھٹی پر ہیں جس پر جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع کر دی گئی جس پر ایان کو بکتر بند گاڑی میں کچہری سے اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔