Wednesday, May 8, 2024

جج ویڈیو سکینڈل کیس ، ناصر بٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پیش

جج ویڈیو سکینڈل کیس ، ناصر بٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پیش
September 16, 2019
لندن (92 نیوز) جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کیس کااہم کردار ناصر بٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پیش ہوگئے ، ناصر بٹ ویڈیو فرانزک ریکارڈ کے ہمراہ ہائی کمیشن میں آئے، وہ ویڈیو فرانزک ریکارڈ کی کاپی کی تصدیق کرانا چاہتے ہیں۔ تفتیش کائونٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے سے پہلے تفتیش ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کر رہا تھا، جج ارشد ملک نے درخواست دی تھی کہ سائبر کرائم نے تفتیش میرٹ پر نہیں کی۔ ناصر بٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمیشن میں مجھے کافی دیربٹھانے کے بعد ورانٹ گرفتاری تھمادیاگیا، ورانٹ گرفتاری دینے کے بعد کہاگیا کہ پہلے اس ورانٹ کا جواب دیں ، میں ویڈیوکے حوالے سے دستاویزات دینا چاہتاتھا،لیکن نہیں لی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ ہائی کمیشن سے چلے جائیں نہیں توآپ کوگرفتارکرلیاجائےگا۔ان دستاویزات سے ہی ثابت ہوگا میاں نوازشریف بے گناہ ہیں ،دفترخارجہ سے جواب ملنے پر ہائی کمیشن نے دستاویزات وصول کرنے کا عندیہ دیاہے۔