Thursday, May 9, 2024

جج ویڈیو اسیکنڈل ، اہم کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جج ویڈیو اسیکنڈل ، اہم کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
October 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جج ویڈیو اسیکنڈل میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ اہم کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ وکیل نصیر بھٹہ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ناصر بٹ مسلم ن لیگ یو کے کے چودہ سال سے صدر ہیں۔ نواز شریف کی اپیل کے دوران جج ارشد ملک کا ویڈیو سکینڈل سامنے آیا ۔ جج ارشد کے پریس ریلیز اور بیان حلفی میں اس پر لگائے گئے ، الزامات بے بنیاد ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج ارشد ملک کا ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کا انکار کرنا غلط ہے۔ اس پر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینے اور دھمکیاں دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے نواز شریف اپیل کے ساتھ اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دی جائے۔ ادھر جج ویڈیو اسیکنڈل میں ایف آئی اے نے ملزم ناصر بٹ کے بیٹے حمزہ کو عدالت میں پیش کر دیا ۔ حمزہ بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ناصر بٹ کے بیٹے حمزہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔