Tuesday, May 21, 2024

جج ویڈیو اسکینڈل ، کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنیکی درخواست مسترد

جج ویڈیو اسکینڈل ، کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنیکی درخواست مسترد
October 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے کی کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے سابق جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس  میں محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا ،   گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کیس کی  انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں  منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی  ، جسے عدالت نے مسترد کرتےہوئے آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔