Friday, March 29, 2024

جج ویڈیو اسکینڈل، مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکال دی گئیں

جج ویڈیو اسکینڈل، مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکال دی گئیں
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکال دیں ،  کیس اب ایک بار پھرسے انسداد سائبرکرائم کی خصوصی عدالت میں چلے گا۔

 جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا، دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی گئی ہیں۔کیس اب ایک بار پھر سے انسداد سائبر کرائم کی خصوصی عدالت میں چلے گا۔

ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرکے مقدمہ اے ٹی سی منتقل کرایا تھا ،  کیس کے ملزمان نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں لگائی گئی دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد 23 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔