Friday, April 26, 2024

جج ویڈیو اسکینڈل ، مریم نواز اور شریف سے مزید تفتیش ہوگی

جج ویڈیو اسکینڈل ، مریم نواز اور شریف سے مزید تفتیش ہوگی
August 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  جج ویڈیو اسکینڈل میں ایف  آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز اور شہباز شریف سے مزید تفتیش کا عندیہ دے دیا ہے ۔ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا ، ذرائع کا کہنا ہے جج کی ریکارڈنگ ناصر بٹ نے اکیلے نہیں کی ، ناصر بٹ کیساتھ مزید کردار بھی شامل تھے ، ایف آئی اے جج کی ویڈیو ریکارڈنگ میں اعانت کرنے والے کردراوں کو تلاش کر رہی ہے ۔ ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز اور شہباز شریف سے مزید تفتیش کا عندیہ بھی دے دیا ، مریم نواز اور شہباز شریف سے ابتک ابتدائی تفتیش کی گئی ہے ، تحقیقات میں شواہد آنے پر دونوں شخصیات سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے ناصر بٹ کی ویڈیو میں اعانت کرنے والے کرداروں کا جلد پتہ چلا لیا جائے گا ۔