Sunday, May 12, 2024

جج نے منت سماجت کرنے کے باوجود زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ لڑکی

جج نے منت سماجت کرنے کے باوجود زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ لڑکی
January 19, 2020
 سیہون (92 نیوز) سیہون میں سول جج کے چیمبر میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی سلمیٰ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ جج نے منت سماجت کرنے کے باوجود زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی سلمیٰ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پسند کی شادی کے سلسلے میں سیہون کی عدالت لایا گیا۔ والد، بھائی اور وکیل  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے اپنے چیمبر میں تمام افراد کو باہر بھیج کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ جج نے دھمکی دی کہ اگر اس نے بات نہ مانی تو اسے گھر والوں کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے گا۔