Wednesday, May 8, 2024

جج صاحب تھینک یو ، ویڈیو سے انکار نہ کر کے تصدیق کر دی ، مریم نواز

جج صاحب تھینک یو ، ویڈیو سے انکار نہ کر کے تصدیق کر دی ، مریم نواز
July 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج  ارشد ملک کی جانب سے تردیدی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب تھینک یو ویری مچ ، آپ نے ویڈیو سے انکار نہ کر کے تصدیق کر دی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ  معاملے پر باقی باتیں شام کو منڈی بہاؤلدین میں ہونگی ۔ ادھر وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  مبینہ ویدیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قابل احترام جج پر انگلیاں اٹھائی گئی ہیں ،وارداتی ٹولہ کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز اور سیاسی تھیٹر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے  گزشتہ روز ن لیگ پر خودکش حملہ کردیا ،اب چور مچائے شور کا بیانیہ نہیں چلنے دینگے۔ شہزاد اکبر نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عدلیہ کو بلیک میل کر رہی ہیں ، حکومت کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے کے دباؤ میں آنے والی نہیں ، مریم نواز کے بیانات کہیں سے بھی سیاستدان کا بیانیہ نہیں لگتے۔