Wednesday, April 24, 2024

جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شوکت عزیز صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ان کے آئینی حق سے محروم رکھا گیا۔ جوڈیشل کونسل نے آرٹیکل 10 اے کے تحت فئیر ٹرائل کا حق ہی نہیں دیا۔ آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کے تحت قانونی اور مساوی حق نہیں ملا۔ شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو قانون اور عدالتی فیصلوں کے منافی قرار دے دیا اور کہا کونسل کو الزامات کی تحقیقات کرنے چاہیے تھی۔ انہوں نے اپنے خلاف کارروائی کو پلان کا حصہ قرار دے دیا اور الزام عائد کیا کونسل کی برطرفی کی سفارش میں بدنیتی شامل تھی۔ تمام کارروائی کا مقصد مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکنا تھا۔