Thursday, April 18, 2024

جج ارشد ملک کی ویڈیو خریدنے والے کاشمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے

جج ارشد ملک کی ویڈیو خریدنے والے کاشمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے
July 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) جج ارشد ملک کی ویڈیو خریدنے والے میاں رضا کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق میاں رضا کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ میاں رضا ن لیگ کی کورکمیٹی کا اہم رکن ہے ، ذرائع کے مطابق میاں رضا کا میاں طارق سے رابطہ ایک معروف وکیل کے ذریعے ہوا جبکہ میاں رضا کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔ میاں رضا نے ن لیگ کے اندر دی لائنز گروپ  بھی بنا رکھا تھا اور اسکا برطانیہ میں بھی اچھا خاصا کاروبار تھا ، پاکستان میں بھی پراپرٹی اور دیگر معاملات میں حصہ لیتا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میاں رضا این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز اور نواز شریف کا مین سپانسر بھی رہا ہے  اور اس کا میاں طارق سے 12 مرتبہ رابطہ ہوا ۔ میاں رضا نواز شریف کے دور میں سرکاری نمبر04299237777 بھی استعمال کرتا رہا ہے ۔ میاں رضا پہلے رکشہ چلاتا تھا، 2 شادیاں کیں اس نے بھی  میاں طارق جیسے گھناؤنے کام کئے اورنواز شریف کے بہت قریب پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق میاں طارق کے انکشافات پر ادارے اہم شخصیت، نواز شریف کے 2 قریبی ساتھیوں، مڈل مین کو پکڑنے کیلئے متحرک ہو گئی۔