Sunday, May 12, 2024

جج ارشد ملک ویڈیو کیس، گرفتار ملزم بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کئے جانےکا انکشاف

جج ارشد ملک ویڈیو کیس، گرفتار ملزم بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کئے جانےکا انکشاف
October 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں  تین گرفتار ملزمان کو بری کرانے کیلئے جج کو ‏سفارش کیےجانے کا انکشاف ہوا ہے ،  جج شائستہ کنڈی نے کیس کی  سماعت سے انکار کرتے ہوئے فوری ‏اسلام آباد ہائیکورٹ کو رپورٹ کر دی ، جس پر انہیں   تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں ایک اور موڑ آگیا ،  تین گرفتار ملزمان کو بری کرانے کے لئے جج کو سفارش کا انکشاف ہوا ہے ۔ خاتون جج شائستہ کنڈی نے سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ‏ہائیکورٹ رپورٹ کردیا۔ [caption id="attachment_243409" align="alignnone" width="382"]جج ارشد ملک ویڈیو کیس گرفتار ملزم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جج شائستہ کنڈی ‏ تعریفی سرٹیفکیٹ ‏ سول جج جج ارشد ملک ویڈیو کیس، گرفتار ملزم بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کئے جانےکا انکشاف[/caption]

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں سپریم کورٹ نے تمام پٹیشنز خارج کر دیں

ذرائع کے مطابق جج شائستہ کنڈی کو کیس میں فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا ، ‏سول جج نے اپروچ  کئے  جانے پر کیس سننے سے معذرت کی ، چیف جسٹس اطہر من ‏اللہ نے جج کے کنڈکٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ کیس کے تین ملزمان ایف آئی اے رپورٹ پر جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی ‏عدالت سے ڈسچارج ہوئے ، انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کے جج طاہر محمود ‏نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور ڈی جی ایف آئی اے  کومجسٹریٹ ثاقب ‏جواد کیخلاف انکوائری کیلئے خط لکھا اور کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کیسے ملزمان ‏کو ڈسچارج کرسکتے ہیں۔

جج ویڈیو ،چالان جمع نہ کرانے پر ڈی جی ایف آئی اے پر اظہار برہمی

ویڈیو سکینڈل کی پہلی تفتیشی ٹیم کے خلاف بھی ‏کارروائی کی سفارش کی گئی۔