Thursday, April 25, 2024

جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
July 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 جولائی کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں۔ درخواست اشتیاق مرزا نے دائر کی۔ دوسری طرف احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک  کے  خط اور بیان حلفی کو  نواز شریف کی مرکزی اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے ارشد ملک کے خط اور بیان حلفی کو مرکزی اپیل کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جائے۔ وفاقی وزیر فروغ نسیم نے بتایا کہ نیب قانون کے تحت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر 10 سال سزا ہو سکتی ہے۔ جج ارشد ملک کے بیان حلفی سے لگتا ہے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ میرٹ پر دیا گیا۔ جج کو ہٹانے کی سفارش سے نواز شریف کی احتساب کا فیصلہ خود بخود ختم نہیں ہو گا۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ بیان حلفی صرف پاناما کیس کے مافیا کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جج کو کام سے روکنے پر ان کے دیے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بیان حلفی میں کہا گیا کہ جج صاحب کی تقرری کرائی گئی۔ بیان حلفی کے مطابق جج ارشد ملک کو 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی۔