Friday, March 29, 2024

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم میاں طارق محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم میاں طارق محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
July 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کا بڑا ملزم سول جج شائستہ خان کنڈی کی عدالت میں پیش ہوا۔ دوران سماعت ملزم میاں طارق محمود کے وکیل نے جج سے ایف آئی آر کی کاپی نہ ملنے کی شکایت کی تو جج نے کہا آپ ابھی ہی ایف آئی آر لے کر پڑھ لیں ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو یو ایس بی سے مواد ملا ہے ۔ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ملزم نے ویڈیو بنانے میں دیگر ساتھیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ 10 جولائی کو میاں طارق کو پکڑا گیا۔ 12 جولائی سے ان کا بیٹا لاپتہ ہے ۔ اس پر جج شائستہ خان کنڈی نے کہا کہ اگر کوئی لاپتہ  ہے تو مناسب فورم سے رجوع کریں۔ دوران سماعت جج نے ایف آئی کو ہدایت کی کہ ملزم پر کسی قسم کا ٹارچر نہ کیا جائے۔ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ پیش کیا جائے گا۔