Tuesday, April 23, 2024

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل،ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا گیا

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل،ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا گیا
July 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ منظر عام پر آگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا ۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملزم ناصر جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ویڈیو اسکینڈل  سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ عدالت ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 30 جولائی تک ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے بعد ناصر جنجوعہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔ ناصر جنجوعہ پر احتساب عدالت کے  جج ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اس مقدمے میں ملزم میاں طارق پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔