Tuesday, May 21, 2024

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل ، ناصر جنجوعہ، خرم یوسف، غلام جیلانی مقدمے میں بری

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل ، ناصر جنجوعہ، خرم یوسف، غلام جیلانی مقدمے میں بری
September 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی مقدمے میں بری ہو گئے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے ویڈیو اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کی رہائی اور انکا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق تینوں ملزمان کیخلاف شواہد نہیں ملے، ملزمان ڈسچارج کر دیئے ہیں۔ عدالت چاہے تو رہا کر دے۔ اس سے پہلے ایف آئی اے نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا لیکن انہوں نے ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور کہا ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس نہیں سن رہی۔ شائستہ کنڈی کی معذرت کے بعد ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا۔ جج کے استفسار پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔