Friday, March 29, 2024

جتوئی میں لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں

جتوئی میں لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں
August 27, 2019
 جتوئی (92 نیوز) جتوئی میں لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں جبکہ متعدد بستیاں دریا برد ہو گئیں۔ کئی ایکڑ کپاس کی فصل سیلاب کی نذر ہو گئی۔ بستی لسکانی، سکھانی ، پتافی، کیکہ،  گُدارہ،  ماچھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ بستی واڈو، چانڈیہ، کہیل، مکول، بستی پنجابی سمیت دیگر علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے والے شہری کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ۔ ادھردریائے ستلج میں بھی وہاڑی کے علاقے میں اونچے درجے کے سیلاب سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔ پانی میں گھرے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔