Sunday, September 8, 2024

جتوئی میں زمیندار نے 11سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا ، وزیر اعلی کا نوٹس

جتوئی میں زمیندار نے 11سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا ، وزیر اعلی کا نوٹس
January 17, 2016
  جتوئی(92نیوز)مظفر گڑھ کی تحصیل  جتوئی کے علاقے جہانپور  میں  مقامی زمیندار نے گیارہ سال کے  بچے پر کتا چھو ڑ دیا  جس سے بچہ بری طرح زخمی ہو گیا نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  معمولی رنجش پر مظفر گڑھ کے نوا حی علاقے جہانپور میں زمیندار محمد رمضان نے گیارہ سالہ دلبر حسین پر اپنا پالتو کتا چھو ڑ دیا جس نے دلبر حسین کے جسم کو مختلف حصوں سے کا ٹ کھایا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ  نے بچے کوکتے سے چھڑایا  اورزخمی حالت میں اسپتال  پہنچایا وزیراعلیٰ پنجاب نے نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیاجبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔