Friday, March 29, 2024

جتنی اچھی جمہوریت ہو گی، ملک اتنی زیادہ ترقی کرے گا: عمران خان

جتنی اچھی جمہوریت ہو گی، ملک اتنی زیادہ ترقی کرے گا: عمران خان
May 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جتنی اچھی جمہوریت ہو گی، ملک اتنی زیادہ ترقی کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کرپشن کا مطلب عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے۔ غریب کا 60ہزار روپے ایک منٹ میں پارلیمنٹ میں خرچ ہوتا ہے۔ اپوزیشن اگر کرپشن پر نہیں بولتی تو اس کا کیا فائدہ؟ کاش کہ ہر روز ہماری اسمبلی 16مئی جیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے تجربہ کار پارلیمینٹرین موجود ہیں، میری تمام ایوان سے گذارش ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں بنی گالا میں جہاز اترتے ہیں تو حکومتی اداروں سے میرے خلاف کارروائی کرائیں۔ وزیراعظم کے پاس نیب اور دوسرے ادارے ہیں وہ کارروائی کریں۔ عمران خان کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان ایوان میں شورشرابا کرتے رہے جبکہ تقریر میں مداخلت کرنے پر اسپیکر نے جمشید دستی اور حکومتی ارکان کو ڈانٹ پلا دی۔