Sunday, May 19, 2024

جتنا کاٹو گے اتنا آگے بڑھیں گے ، سابق صدر آصف زرداری

جتنا کاٹو گے اتنا آگے بڑھیں گے ، سابق صدر آصف زرداری
December 29, 2018
کشمور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کاٹو گے اتنا آگے بڑھیں گے ، ہم ڈرتے ہیں نہ ہم پر کوئی فرق پڑتا ہے۔ ای سی ایل میں نام آنے کے بعد مفاہمت کے بادشاہ نے حکومت پر تابڑ توڑ حملے جاری کر دیئے۔ کشمور میں پرجوش خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ یہ ہمیں جتنا ماریں گے اتنا ہی آ گے بڑھیں گے ۔ باہر جانے کی ضرورت نہیں ۔ ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرا دیا تھا۔ زردار ہیں ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں کی آصف زرداری نے کہا اُنہوں نے پانچ سال حکومت چلا کر دکھائی۔ ان کی حکومت یہ نہیں گرا سکے ۔ آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کروں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اپنے دور میں ہم نے پانچ پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے۔ پٹرول پمپ لگانا ان کا دھندا نہیں ۔ انہوں نے کہا ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کیا ضرورت تھی ہم عوام کے لئے لڑ رہے ہیں سوچ یہ ہے کہ جب صوبوں  کو حق دو تو اس کا نقصان ہو گا۔