Friday, April 26, 2024

جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر اور کمانڈر جبوتی نیوی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر اور کمانڈر جبوتی نیوی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حُمید اور کمانڈر جبوتی بحریہ لیفٹیننٹ کرنل احمد داہر دجاما نے وفد کے ہمراہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ان سے باضابطہ ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کمانڈر جبوتی بحریہ کو دی جانے والی بریفنگ میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین اشتراک و باہمی تعاون کے فروغ اور مستقبل میں مزید بحری روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اعلیٰ سطح سیاسی اور عسکری قیادت کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کے حوالے سے نئی راہیں استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔