Wednesday, May 8, 2024

جب سیاسی جمود آئے تو الیکشن کرا دیے جائیں ،شاہد خاقان عباسی

جب سیاسی جمود آئے تو الیکشن کرا دیے جائیں ،شاہد خاقان عباسی
June 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سیاسی جمود آئے تو الیکشن کرا دیے جائیں ورنہ خرابی زیادہ ہو گی ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، مائیک بند کر دیا جاتا ہے، اپوزیشن کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسی بات نہیں کی کہ عمران خان کی جگہ کوئی اور آجائے، شہباز شریف بجٹ سیشن میں پاکستان میں ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق کہا کہ اے پی سی 10 سے 30 جون کے درمیان ہوجائے گی،ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں،ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔