Friday, April 19, 2024

جب حکومت ملی تو کوشش تھی کہ دیرپافوائد والے پراجیکٹ شروع کریں،پرویزالٰہی

جب حکومت ملی تو کوشش تھی کہ دیرپافوائد والے پراجیکٹ شروع کریں،پرویزالٰہی
October 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ریسکیو 1122 کے قیام کو 14 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے  کہا کہ جب صوبے میں حکومت ملی تو کوشش تھی کہ ایسے پراجیکٹ شروع کریں، جس سے لوگوں کو دیرپا فوائد مل سکیں، ریسکیو 1122 کی ابتداء میں انتہائی مسائل کا سامنا کرنا پڑا  لیکن اسے بند نہیں ہونے دیا۔ عوام دوست   ریسکیو 1122  نے 14 سال مکمل ہونے پر لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ  انہیں دوبارہ ریسکیو کے دفتر میں آکر بہت خوشی ہوئی،انکا کہنا تھا کہ جب وزیر اعلیٰ بنا تو اللہ سے دعاکرتا تھا کہ ایسا کام کروں جس سے اس کی مخلوق کو فائدہ ہو۔ اسپیکر پنجاب  اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ قانون بھی پاس کروایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والا مریض اسپتال آئے تو ڈاکٹر اس کا علاج پہلے کرے باقی کام بعد میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا بہت سے منصوبے بند ہونے کا خطرہ تھا لیکن ریسکیو 1122 کو بند نہیں ہونے دیا۔ تقریب کے آخر میں ادارے کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 رضوان نصیر اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔