Monday, September 16, 2024

جب تک ہر بچہ سکول نہیں جائیگا چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

جب تک ہر بچہ سکول نہیں جائیگا چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف
February 9, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےاچانک لاہور کے نواحی علاقے جیابگامیں  ایک بھٹے پرچھاپہ ماردیا چائلڈ لیبرکےحوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا  کہتے ہیں کہ جب تک ہر بچہ سکول نہیں جائے گا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب نے قصور سے واپسی پراچانک ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتروا لیا اور گاوں جیا بگا میں بغیر اطلاع اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپہ مارا  وہاں  چائلڈ لیبر کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وہ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول بھیج کر دم لیں گے۔ خادم اعلٰی کے چھاپےکےبعدسوئی ہوئی انتظامیہ بھی جاگ اٹھی اورچھاپوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیا  ڈی سی او کی ہدایت پرجیابگا میں اینٹوں کےبھٹوں پرچھاپےمارے اورچائلڈلیبرکی خلاف ورزی پر مالک محمدطارق کوگرفتارکرلیا ۔