Saturday, May 11, 2024

جب تک کچھ وزیر کچرے میں نہیں گریں گے، کچرا صاف نہیں ہو گا ، فواد چودھری

جب تک کچھ وزیر کچرے میں نہیں گریں گے، کچرا صاف نہیں ہو گا ، فواد چودھری
September 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) فواد چودھری نے بھی سندھ میں تبدیلی لانے کی بات کر دی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے سندھ میں کچرا حکومت ہے، جب تک وزیر اعلیٰ اور کچھ وزیر کچرے میں نہیں گریں گے کچرا صاف نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کراچی میں فیوچر سمٹ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے سندھ حکومت پر گولہ باری کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ میں ان کو اتنا پیسہ ملا جس کا کوئی حساب نہیں۔ پیسہ سندھ میں لگانے کے بجائے پیرس دبئی اور دیگر جگہوں پر بھیج دیا۔ مراد علی شاہ کو ہم کہتے ہیں ہمیں پیسے واپس کریں۔  جب تک سندھ میں کچرا حکومت ہے کچرا کیسے صاف ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے مواقع ضائع کئے۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی تجارت سے ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ فوادچوہدری نے ایک بار پھر 2022 میں خلائی مشین روانہ کرنے کاعزم کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پورا سندھ خاص طور پر کراچی توجہ کا طلب ہے۔ عوام مسائل کے حل کےلئے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچہ مرتا ہے تو ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے اسٹریٹجک کمیٹی جو سفارشات بنائے گی اس پر کام کریں گے۔ آرٹیکل 149 کے تحت وفاق سندھ حکومت کو ہدایت دے سکتا ہے اور اہم کاموں میں مدد بھی کر سکتا ہے۔