Saturday, May 4, 2024

جب تک پولیس عدالت کی بالادستی تسلیم نہیں کریگی معاف نہیں کیا جائیگا، سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس پر حکم نامہ جاری کر دیا

جب تک پولیس عدالت کی بالادستی تسلیم نہیں کریگی معاف نہیں کیا جائیگا، سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس پر حکم نامہ جاری کر دیا
May 27, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کے گھیراو پر توہین عدالت کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دو رکنی عدالتی بنچ کے مطابق آئی جی سندھ نے عدالت کے سامنے سچائی بیان نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ سمیت دیگرافسروں کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئی جی نے حقائق چھپائے۔ انیس مئی کوآئی جی سندھ نے کئی افسر ہٹائے اور متعدد تعیناتیاں کیں۔ آئی جی سندھ نے پولیس میں تقرریوں اورتبادلوں کی بات بھی عدالت سے چھپائی۔ عدالت کے مطابق ایس ایس پی طارق دھاریجو کو ہٹاکرچودھری اسد کو تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایس پی صدر رئیس بٹ بھی عہدے پر نہ رہے ، ان کی جگہ ذیشان بٹ کو لگا دیا گیا۔ عدالت کی طرف سے اے آئی جی فیصل بشیرمیمن، ایس پی طاہرنورانی، ایس پی فدا اورڈی آئی جی ساو¿تھ کوحلف نامے جمع کرانے کاحکم دیا گیا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق جب تک پولیس حکام عدالت کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، انہیں معاف نہیں کیا جائےگا۔