Friday, April 19, 2024

جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتی رہوں گی ، ثناء میر

جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتی رہوں گی ، ثناء میر
January 2, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اور سابق کپتان ثناء میر نے  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے  میں خدمات سر انجام دیتی رہوں گی ۔ ثناء میر کا کہنا تھا کہ  پاکستان مین ریمنز کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہونے کےباعث مجھے  مقام حاصل کرنے میں تیرہ برس لگے ، آسٹریلیا اور  انگلینڈ  سمیت دیگر ممالک   میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ڈھانچہ پاکستان سے بہت بہتر ہے ۔ ریٹائرمنٹ کے سوال پر ثناء میر کا  کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل سوال ہے ، اس بارے سوچتی بھی ہوں ۔ ثناء میر کو گزشتہ برس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی ایک روزہ درجہ بندی میں باؤلنگ میں سر فہرست رکھا گیا ۔ ثناء میر پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جو باؤلنگ کی فہرست میں نمبر ون پر آئیں ۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ٹیم  آف دی ائیر میں بھی ثنا ء میر کو شامل کیا گیا ۔ یہ بھی پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے آئی سی سی ڈریم ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔