Sunday, September 8, 2024

جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوتا حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں : عمران خان

جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوتا حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں : عمران خان
August 8, 2015
وہاڑی(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوگا، حکومت کو عوام کی کوئی فکرنہیں ہوگی  کسانوں کو اپنے حقوق کے لئے آوازبلند کرنا چاہیے ،کسان کنونشن سے  تحریک انصاف کے رہنماوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے خطاب میں  کہا کہ  تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے کسان اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس کے ذریعے کسانوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے پنجاب حکومت نے پولیس میں گلو بٹ پالے ہوئے ہیں کسان تحریک انصاف کا ساتھ دیں پولیس کے ظلم کاخاتمہ کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ اہم ہے، حکومت ملی تو ناصرف غیرمتنازع ڈیم بنائیں گے بلکہ پانی کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، جسے حکومت نہیں بلکہ زراعت سے وابستہ لوگ چلائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جونہی کسان کنونشن سے خطاب کر کے روانہ ہوئے کارکنوں نے روایتی انداز اپنایا اور کھانے پر ٹوٹ پڑے جس دوران شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی۔