Friday, April 26, 2024

جب تک نیب سے سرخرو نہیں ہوتا،عہدے کا حلف نہیں اٹھاؤں گا ، امیر محمد خان

جب تک نیب سے سرخرو نہیں ہوتا،عہدے کا حلف نہیں اٹھاؤں گا ، امیر محمد خان
August 26, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) امیر محمد خان جوگیزئی نے کرپشن اور نیب کارروائیوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیب سے سرخرو نہیں ہوتا،عہدے کا حلف نہیں اٹھاؤں گا۔ گورنر بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ تاحال تنازعے کا شکار ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورنر بلوچستان کے لئے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا نام فائنل کیا گیا ۔ تاہم میڈیا پر انکے خلاف کرپشن کیسز اور نیب کارروائیوں سے متعلق خبریں نشر کئے جانے پر امیر محمد خان جوگیزئی نے گورنر بلوچستان کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف نیب میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہیں۔ امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان نامزد کئے جانے پروزیراعظم عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کا شکر گزار ہوں۔ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں تاہم یہ نہیں چاہتا میری وجہ سے میری فیملی پر کوئی حرف آئے۔ دوسری جانب امیر محمد خان جوگیزئی کی جانب سے عہدہ قبول کرنے سے معذرت پر کوئی نیا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔